Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اللہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا: اذان اویس

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس(Azab Awais) نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دے کر بہت اچھا لگ رہا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اذان اویس نے بتایا کہ شروع میں تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن بعد میں کھیل بہتر رہا۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، امام الحق نے بیٹنگ کے دوران انہیں بہت سمجھایا، پریشر ریلیز کیا اور حوصلہ دیا۔

نوجوان بیٹر کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بنگلا دیش کو کم اسکور تک محدود کریں۔

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب بھیج دیا

اذان اویس نے اپنے والد اور کوچ منصور امجد کی سپورٹ کو بھی سراہا۔

نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ تمام ٹیم کے ساتھی اعتماد دے رہے ہیں اور بہت حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں