Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا سے افسوسناک خبر،آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں

صوابی (نیوز ڈیسک) طوفان اور بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اتوار کی شام ضلع صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترلنڈی کے علاقے میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے انویسٹی گیشن صوابی اہلکار نعیم خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دو بھائی طیب اور ظریف شدید زخمی ہو گئے۔

باجا کے علاقے میں دیوار گرنے سے 45 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ موضع شیوہ میں دیوار گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، یار حسین میں بورڈ گرنے سے دو افراد جاں بحق، کالو خان ​​میں سولر پینل گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں‌:مسلمان میرے بھائی ہیں،مذہب کارڈ نہیں چلنے دوں گا،جوزف وجے

یہ بھی پڑھیں