Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اداکارہ مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش

مومنہ اقبال(Momina Iqbal) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں، جہاں مختلف پیجز اور شوبز حلقوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے قریبی عزیز و اقارب کو شادی کی تقریبات کے دعوت نامے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، تاہم اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کے ہونے والے شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ نجی شعبے سے ہے، جبکہ دولہے کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں لائی گئیں۔

ٹرمپ کے فیصلے نے عالمی آئل مارکیٹ میں بھونچال پیدا کردیا، خام تیل مزید مہنگا

ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال شادی کے بعد اپنی تقریبات کی تصاویر اور دیگر تفصیلات خود سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

اداکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی ہے اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں