اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کرم، پاراچنار، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو اور پشاور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ چارسدہ، صوابی، خیبر، نوشہرہ، ہری پور، دیر، دروش اور شانگلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
وہستان، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بری پور، کالام، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کشمیر، گلگت بلتستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ عوام الناس موسمی حالات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:ایل این جی سےمتعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی


