دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر سے پاکستان جانے والا ایل این جی جہاز ایران سے خصوصی اجازت لے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے۔
شپنگ لائنز ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوا ہے۔
ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگام سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جارہی ہے۔ ایل این جی کا پہلا جہاز بھی 30 اپریل کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، سندھ سے اہم شخصیت کا استعفیٰ سامنے آگیا
