کراچی (نیوز ڈیسک) ممبرسندھ ارسا کے رکن محمد احسان الحق لغاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے محمد احسان الحق لغاری کا سندھ ارسا کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ منظور کرلیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق استعفے کا اطلاق 6 مئی 2026 سے ہو گا۔
دریں اثناء وفاقی حکومت نے شفقت حسین ودو کو سندھ ارسا کا نیا ممبر مقرر کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ارسا ممبر کی تقرری 3 سال کے لیے ہوگی۔ محکمہ آبپاشی سندھ نے شفقت حسین ودو کو سندھ ارسا کا ممبر نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سینیٹ ارکان کے بچوں کے پاسپورٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی
