اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا نیا طوفان: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

