اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشاہد حسین سید نے امریکی صدر Donald Trump کے دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 36 گھنٹوں کے دوران امریکی اور چینی صدور کے درمیان چار اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین Pakistan-China Institute نے کہا کہ چین میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوستانہ استقبال کیا جا رہا ہے، جبکہ ملاقاتوں میں ٹیرف، خطے کی کشیدگی اور عالمی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی بنیادی ترجیح اقتصادی استحکام ہے اور بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ سے نکلنا چاہتا ہے جبکہ چین اور پاکستان بھی جنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں۔
مشاہد حسین سید کے مطابق دورہ چین کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت کی امید ہے، جبکہ دونوں عالمی طاقتوں کے مشترکہ مفادات تنازعات سے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صدور کی ملاقاتوں میں پاکستان کا ذکر بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گرما گرمی؟ ڈھاکا ٹیسٹ میں شکست کے بعد اندرونی اختلافات کی خبریں وائرل