Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

مشتاق احمد خان کی پارٹی کو تحریک تحفظ آئین میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشتاق احمد خان کی جماعت Pakistan Rights Movement کو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مشتاق احمد خان نے فلسطین کے معاملے پر پاکستانی عوام کی مؤثر ترجمانی کی، جبکہ سینیٹ میں ان کا کردار بھی قابلِ تعریف رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں عوامی حقوق کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور 28ویں آئینی ترمیم لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایل این جی کا دوسرا جہاز ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں