اسلام آباد (نیوز ڈیسک) Qatar سے پاکستان کے لیے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز Strait of Hormuz سے گزر کر کراچی پہنچ گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایل این جی بردار جہاز کو آبنائے ہرمز میں کچھ وقت کے لیے روک لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ کراچی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد اب تک تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچ چکے ہیں، جبکہ توانائی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کے دورہ چین سے متعلق مشاہد حسین کے اہم انکشافات