کراچی (نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی ساؤتھ نے منشیات فروش ملزم انمول پنکی کے خلاف موثر کارروائی کے لیے خط لکھ دیا، پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انمول بلوچ عرف پنکی منشیات، اسلحہ اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہے، ملزم کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کے پاس کراچی میں منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات ہیں، پولیس نے ملزم کو عادی مجرم اور ہائی پروفائل ملزم قرار دیا ہے، پولیس ریمانڈ اور فول پروف پراسیکیوشن کے لیے خصوصی ٹیم مقرر کی جائے۔ خط میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے ملزمان کی ضمانت کی مخالفت اور سزا کو یقینی بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔
مزید پڑھیں:کیمبرج نے پاکستان میں اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی کردیا