کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ریورس گیئر پر چلی گئیں۔ آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی سے 491362 روپے ہوگئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 690 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:پنکی منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

