Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

نئے برطانوی وزیراعظم کیلئے شبانہ محمود بھی مضبوط امیدوار

برطانوی نشریاتی ادارہ نئے وزیراعظم کیلئے چھ نام سامنے لے آیا،شبانہ محمود (shabana mehmood)مضبوط امیدوار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات برطانیہ میں حکومتی پارٹی کے بدترین نتائج کے بعد وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، اُن کی کابینہ کے چار وزراء استعفیٰ دے چکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسی سے زائد لیبر اراکینِ پارلیمنٹ اسٹارمر سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں یا پھر عہدہ چھوڑنے کے لیے شیڈول دیں۔

دوسری جانب سو سے زائد لیبر اراکینِ پارلیمنٹ اسٹارمر کے دفاع میں سامنے آگئے،وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفے کے مطالبے کو رد کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے کابینہ سے خطاب میں ایک بار پھر انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری لی تھی۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی اے نے جعلی کالز اور ای میلز کے ذریعے فراڈ سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا

یہ بھی پڑھیں