Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء
No upcoming prayer found.

عید سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کے باعث ٹرانسپورٹ حبس پر شدید رش دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد عید سے قبل اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئی ہے تاہم سفر کے انتظار میں کھڑے مسافروں کو طویل انتظار، حبس میں رش اور بدنظمی کا سامنا ہے، اہل خانہ اور خواتین مسافر بھی اپنی گاڑیوں کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مسافروں کی شکایات کے مطابق ٹرانسپورٹرز من مانی اور زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں جب کہ بعض اوقات اوور لوڈنگ اور غیر منصفانہ رویے کی شکایات بھی منظر عام پر آتی رہتی ہیں، اس صورتحال کے باعث شہریوں کے لیے عید کا سفر مہنگا اور مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی بھی اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔

ذرائع کے مطابق کوٹ ادو، میانوالی، مظفر گڑھ، لیہ، ملتان سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیرودھائی بس سٹینڈ پر صبح 4 بجے سے موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود انہیں کہا جا رہا ہے کہ گاڑیاں تین سے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کم مسافروں کے ساتھ گاڑیاں چلانا ممکن نہیں کیونکہ ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے آپریشنل لاگت میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے شیڈول متاثر ہورہا ہے۔

ادھر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث اڈوں پر بدنظمی برقرار ہے جب کہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ عید کے موقع پر سفری سہولت کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں‌:ون ڈے سیریز سے قبل کپتان انجری کا شکار، بڑا نقصان

یہ بھی پڑھیں