راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان مچل مارش( Mitchell Marsh) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور Australia national cricket team کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپرجوش انگلیس (Josh Inglis) ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں موجود رہیں گے، جبکہ بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری اللہ نے ان سے نعمتیں چھین لیں: خطبہ حج


