Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عیدالاضحیٰ:نادرا دفاتر کی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک اور بیرون ملک اپنے دفاتر میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم شہریوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے جو کئی مراکز پر ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ 27 فروری کو منائی جا رہی ہے، وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد نادرا نے بھی عید کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا دفاتر منگل سے جمعرات 26 سے 28 مئی تک بند رہیں گے۔

24 گھنٹے چلنے والے دفاتر 25 مئی کی درمیانی رات 12 اور 26 مئی کی صبح 8 بجے سے 29 مئی کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

تاہم خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی میں نادرا دفاتر 29 مئی تک بند رہیں گے۔

تاہم عید کی تعطیلات کے دوران نادرا کی خدمات PakID موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی جبکہ نادرا کال سینٹر کا عملہ بھی عید کی تعطیلات کے دوران عوام کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک نادرا کے دفاتر اور کاؤنٹرز متعلقہ سفارت خانے کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گے۔
مز ید پڑھیں‌:عید پر گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری،شہریوں کیلئے اہم اطلاع

یہ بھی پڑھیں