Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات، سہیل آفریدی اور گنڈاپور آمنے سامنے

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی گروپ کے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تو تکار ہوئی۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے گروپ میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے میسج کہا کہ کچھ عناصر پارٹی کے اندر اور باہر صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سہیل آفریدی کے میسج پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا کہ ’’اس کا، اس کی ‘‘ ڈائیلاگ کیوں مارتے ہو، تم نام کیوں نہیں لیتے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحب غداری اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی اتھارٹی آپ نہیں، عمران خان کے ساتھ کون ہے اور کون نہیں باتوں سے نہیں عمل سے ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے، خفیہ ملاقاتیں آپ کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کو نقصان پہنچانے کے الزامات آپ دوسروں پر دھر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو ذمہ داریاں ملی ہیں ان پر توجہ دیں، عمران خان کے علاوہ ہم کسی اور کو تسلیم نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں۔میانمار میں خوفناک دھماکا، 55 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

یہ بھی پڑھیں