Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی مجوزہ پالیسی میں 2G فیچر فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز سامنے آنے کے بعد موبائل فون صنعت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقامی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔

موبائل فون مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کروڑوں کم آمدنی والے پاکستانی صارفین کے لیے سستے موبائل فونز کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ ملک میں قائم مقامی مینوفیکچرنگ یونٹس اور ان سے وابستہ ہزاروں ملازمین بھی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔

پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PMPMA) نے خبردار کیا ہے کہ اگر 2G فیچر فونز کی مقامی پیداوار ختم کر دی گئی تو مزدور، کسان، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈز اور دیگر کم آمدنی والے طبقات جدید مواصلاتی سہولتوں سے محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کے لیے سستے فیچر فونز ہی قابلِ استطاعت ہیں۔
کروڑوں پاکستانی موبائل صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی، 2G فیچر فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پر صنعت سراپا احتجاج۔




مزید پڑھیں۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں