Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت

کراچی: سونے کی قیمت میں بدھ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں زیورات خریدنے والے افراد اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تھی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل 10 گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر تک پہنچ گئی، جو ایک روز قبل 4 ہزار 540 ڈالر تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 894 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 8 ہزار 153 روپے تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات اور مشرق وسطیٰ میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت طویل مدت میں اب بھی سرمایہ کاروں کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے کیونکہ سونا مہنگائی اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے دوران محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں