Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ اور وہ مکمل ہوش میں ہیں: اہلخانہ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا ہےکہ خاتون کی بینائی محفوظ ہے۔

نجی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ مکمل ہوش میں ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرماہ نور کے جسم پر جلنےکے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سےمتعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔

اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ان کاعلاج جاری ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ 27-2026: تنخواہوں میں بڑا اضافہ؟ بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں