Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 5131 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اہم ترین معاشی فیصلے میں پنجاب حکومت وفاق کو 570 ارب روپے کی خطیر مالیاتی رعایت دینے پر تیار ہو گئی ہے، جس سے وفاقی حکومت کو اپنے مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سخت اہداف کو پورا کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابلِ تقسیم محاصل سے 3793 ارب 70 کروڑ روپے حاصل ہوں گے، جبکہ صوبے کے اپنے محصولات سے 1330 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

نجاب کے کل اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ، اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے اور پنشن کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ ‘ستھرا پنجاب پروگرام’ کے لیے 150 ارب روپے اور سماجی تحفظ کے لیے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے ساتھ ہی آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ روپے، ترقیاتی و سرمایہ جاتی دیگر اخراجات کے لیے 570 ارب روپے، سرمایہ کاری کے دیگر پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے، جبکہ بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے رکھنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی، ن لیگ نے اتفاق کرلیا

یہ بھی پڑھیں