Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

محرم الحرام کے چاند کا اعلان، نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا

لاہور میں ہونے والے اجلاس کے بعد محرم الحرام کا چاند کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد نئے اسلامی سال 1448 ہجری کا آغاز 17 جون بروز بدھ سے ہوگا۔

یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندوں اور سپارکو کے تکنیکی ماہرین نے بھی شرکت کی، جبکہ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم 17 جون کو ہوگی جبکہ 10 محرم الحرام 26 جون کو منایا جائے گا۔

محرم الحرام کا چاند اسلامی کیلنڈر میں نئے سال کے آغاز کی علامت ہوتا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محافل اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے بھی پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام مذہبی سرگرمیاں پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں