Search
Close this search box.
منگل ,16 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت کا کل بروز بدھ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم الحرام کے موقع پر چھٹی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق سرکاری و نجی اداروں پر بھی ہو گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے اعلان سے مشروط ہو گا، حتمی تاریخ کا تعین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اسے حرمت والے مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہ مہینہ قربانی، صبر اور حق و باطل کے فرق کی یاد دلاتا ہے، خاص طور پر 10 محرم یعنی یومِ عاشورہ کو حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔امریکا میں پٹرول کی قیمت چار ڈالر فی گیلن سے نیچے آ گئی، صارفین کو ریلیف ملنے کی امید

یہ بھی پڑھیں