Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

امریکا ایران مذاکرات ،وزیراعظم وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈروانہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق ایران امریکا کےدرمیان مفاہمت پرعملدرآمد میں پاکستان اپنا تعاون جاری رکھےگا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈکشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :آج بروز اتوار21 جون سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں