Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا

مدینہ منورہ: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار روضہ رسولﷺ حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

سعودی عرب کے دورے پر پہنچنے والے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار مصر سے سعودی عرب آئے، جہاں سعودی حکام اور پاکستان کے سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد اسحاق ڈار نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے اور امت مسلمہ کی سلامتی، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے روحانی دورے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کی سعادت حاصل کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی امن، استحکام اور معاشی بہتری کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار روضہ رسولﷺ حاضری کے بعد سعودی عرب میں مختلف سفارتی اور اہم ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں