Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نویں اور دسویں محرم کو سرکاری چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جون کو 9 محرم جبکہ 26 جون کو یوم عاشور (10 محرم) کے موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے بھی یوم عاشور کے موقع پر نویں اور دسویں محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون (جمعرات اور جمعہ) کو سندھ بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری، نیم سرکاری، بلدیاتی اور خودمختار ادارے بند رہیں گے، جبکہ دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جمعرات اور جمعہ کی چھٹی کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے شہریوں رواں ہفتے کے اختتام پر اکٹھی چار چھٹیاں ملیں گی۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا ہرقسم کی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں