Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان خطے میں سفارتی روابط اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نور خان ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعاون کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر جس خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے، اس کا نام “میناب” رکھا گیا ہے۔ یہ نام ایران میں ایک المناک اسکول حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں منسوب کیا گیا ہے، جسے ایرانی عوام جذباتی اہمیت دیتے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان دراصل پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور سفارتی کوششوں کو سراہنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کریں گے، جنہوں نے حالیہ سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور ایران پہلے ہی توانائی، سرحدی تجارت اور علاقائی امن کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھی مثبت پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں