Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستانی امپائر کو آئی سی سی کا بڑا اعزاز، کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

پاکستانی امپائر کو آئی سی سی کا بڑا اعزاز، کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی امپائر راشد ریاض وقار کو ایک اور اہم اعزاز مل گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر ایمرجنگ امپائرز پینل میں شامل کر دیا ہے۔

50 سالہ راشد ریاض وقار اتوار سے اپنے ٹیسٹ امپائر کیریئر کا آغاز کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس تقرری کے ساتھ ہی راشد ریاض وقار پاکستان کے لیے مردوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کرنے والے 34ویں امپائر بن جائیں گے، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

راشد ریاض وقار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے 12 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں 50 میچز کھیلے جبکہ بطور امپائر وہ اب تک مردوں اور خواتین کی بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ کے 118 میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنا بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر اکتوبر 2018 میں دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک T20 انٹرنیشنل میچ سے بنایا، اور اب وہ پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، بجٹ ٹیم کو چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں