Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارت نے تو کشمیر ہڑپ کر لیا ، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپر یم کو رٹ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا تذکرہ، چیف جسٹس فائز عیسی نے ریما رکس میں کہا بھارت نے تو کشمیر ہڑپ کر لیا ، کشمیر اور جی بی کا جو حصہ ہمارے پاس ہے وہاں ریفرنڈم کروا لیں، جی بی کےلوگوں کو معلوم ہی نہیں

کہ انکی آئینی حیثیت کیا ہے، اقوام متحدہ کو بلا لیں،استصواب رائے ہوجائے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلا ئل میں کہا ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کروا سکتی ہے ، چیف جسٹس نے استفسا ر کیا، کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟ ، وکیل جی بی حکومت نے جو اب میں کہا ، حکومت نہیں بنی، سنا ہے 29فروری کو اسمبلی اجلاس ہوگا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس میں لارجر بنچ کی تشکیل کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا،،معاونت کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم ایپلیٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری، فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں