لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں سابق وزیر اسد عمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اسد عمر، زین قریشی، فرحت عباس، علی امتیاز اور شاہد حسین سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
مزید پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کیجانب سےپنجاب اسمبلی میں عارضی اپوزیشن لیڈر نامزد ،کون ؟ دیکھیں خبر میں
بعد ازاں عدالت نے 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ 7 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو شادمان تھانے میں آتشزدگی کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کی تھی۔


