ٹمن (ویب ڈیسک )وزیر اعلی مریم نوازضلع تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا، مریم نواز نے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔
مزیدپڑھیں :پاکستان کو جولائی سے قبل 4.8 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنانے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔



