ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں : ملک میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونیوالاہےکب اور کہاں؟محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام/رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
کشمیر
کشمیر میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

