Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ملازمین کی توموجیں لگ گئیں،حکومت کاکل اورپرسوں تعطیل کااعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل ہو گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے راولپنڈی میں 21 مارچ بروز جمعرات ، 22 مارچ بروز جمعہ مقامی سطح پر تعطیل ہو گی ،

مزیدپڑھیں:جون گزشتہ برس سے بھی زیادہ گرم ہونیکاامکان،اقوام متحدہ نے خبردار کردیاساتھ ہی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی چھٹی کا اطلاق راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جاری امتحانات پر نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اس طرح راولپنڈی میں جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں