Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

آج21 مارچ بروزجمعرات ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

 

آج 21 مارچ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اوراسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

 

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب ، موسیٰ خیل، چمن ، زیارت اورکوئٹہ میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 مزید پڑھیں :  ملک میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونیوالاہےکب اور کہاں؟محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، اٹک ،چکوال ،سرگودھا،فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ،بھکر،لیہ اورنورپورتھل میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ،کرم کوہاٹ، وزیرستان اور بنوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں