Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

جنوبی وزیرستان میں پولیس اور ایف سی آمنے سامنے، احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بند

جنوبی وزیرستان(ویب ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) آمنے سامنے آگئی، لوئر وزیرستان میں پولیس نے ایف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں سے گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں جو پولیس اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔
جنوبی وزیرستان میں پولیس اور ایف سی آمنے سامنے، احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بندمزیدپڑھیں :پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں پولیس کی اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں۔

پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ ایف سی بے جا پولیس کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا احتجاج ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے ڈی پی او لوئر وزیرستان فرمان اللہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں