Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

فوڈ سسٹم کی ترقی کیلئے نئے کورسز متعارف کرائینگے،گین اور این اے ای اے سی کے طویل المدتی تعاون کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن (گین) نے پاکستان میں انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کے لیے فوڈ سسٹمز ٹرانسفارمیشن پر مبنی نئے کورسز متعارف کرانے کے لیے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈائٹیشن کونسل (این اے ای اےسی) کے ساتھ ایک طویل المدتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس نو آموز شراکت داری کا مقصد غذائی تحفظ ، استحکام اور علم غذائیت میں درپیش اہم چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لئے آنے والی نسل کو پاکستان کے غذائی نظام پر مثبت پیش رفت کے لئے تیار کرنا ہے۔

گین اور این ا ے ای اے سی کے مابین تعاو ن کے نتیجے میں تعلیم کی مختلف جہتوں کے لئے تین الگ الگ کورسز مرتب کیے جائیں گے (انڈر گریجویشن، گریجویشن، اور پوسٹ گریجویشن)جس میں “فوڈ سیکورٹی اور فوڈ سسٹمز” پر مبنی بنیادی کورس، غذائی نظام اور غذائی تحفظ” پر مبنی ایڈوانس کورس اور “پائیدار فوڈ سسٹم ریسرچ اینڈ پالیسی” پر جدت اور ریسرچ پر مبنی کورس شامل ہو ں گے۔

ان کورسز سے طلباء کوخوراک کے نظام میں ترقی کے اصولوں اور خوراک و زراعت کے شعبوں میں حاہل پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لئے درکار معلومات اور مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس شراکت داری کے ممکنہ نتائج میں پاکستان میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء میں خوراک کے نظام کی ترقی کے اصولوں بارے آگہی اور سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنا، بین الاقوامی معیار اور تصدیقی طریقہ ہائے کار سے ہم آہنگ غذائی نظام کی ترقی کے لئے بہترین نصاب کی فراہمی کے لئے تعلیمی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا، خوراک کے نظام سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے اور غذائیت کے بہتر نتائج کے لئے مستحکم اقدامات کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں، حکومت اور غیر سرکاری تنطیموں کے مابین بہتر تعاون فروغ دینا ، علم و ہنر اور قابلیت سے لیس با اختیار گریجویٹس کے ذریعے پاکستان اور پاکستان سے باہر فوڈ سسٹم کی ترقی اور غذا اور غذائیت کے تحفط میں اپنا کردار ادا کرنا اور خوراک کے نظام کی مضبوطی اور پائیداری کے ذریعے بہتر غذائی تحفظ اور لوگوں کی صحت کی ضمانت شامل ہوں گے۔

اس شراکت داری کے ذریعےگین اور این اے ای اے سی پاکستان میں فوڈ سسٹمز کے روشن اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے فوڈ سسٹمز کی تعلیم میں جدت، تعاون اور بہترین کارکردگی کےماحول کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں