لاہور(ویب ڈیسک)نوازشریف تین سالہ عنایہ فاروق کو دل کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد کے لئے اسپتال پہنچ گئے۔ کمسن عنا یہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا،والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پرعلاج کرایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، آپریشن کی کامیابی پر والدین کو مبارکباد دی، واز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاء اللہ۔
مزیدپڑھیں :سندھ کے سکولوں میں عید کی چھٹیاں کب ہوں گی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا
نواز شریف کی ننھی عنایہ سےگفتگو ،شکریہ ادا کرتے ہوئے والدہ کی آواز بھراگئی کہا کہ“ عنایہ دیکھو ۔۔ ببر شیر آپ سے ملنے آیا“۔قائد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر اظہار شفقت کیا۔

