Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

برازیل سے درآمد کیےاعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری کونسل (SIFC) کے تحت برازیل سے درآمد کیے گئے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

یہ عمل SIFC کے تحت قائم گرین پاکستان لائیو اسٹاک انیشیٹو (GPLI) کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔

اعلیٰ جینیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی گوشت اور دودھ کی ضروریات کے لیے مقامی کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ نو نسلوں کے درآمد شدہ مویشیوں میں پاکستان کی مقامی نسلیں اور برازیلین نسلیں شامل ہیں۔

ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں دو ہفتے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت قائم ہونے والی کمپنی FONGROW نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

 مزید پڑھیں:  عوام کیلئے اہم خبر، پنجاب میں آٹےقیمتوں میں بڑی کمی

معاہدے کے تحت پاکستان نے برازیل سے مویشی کی نو نسلیں درآمد کیں۔

ایک انٹرویو کے دوران برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا نے کہا کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سفیر نے کہا کہ سرخ سندھی مویشی 1950 کی دہائی میں پاکستان سے برازیل لے جایا گیا تھا اور اس نسل کو آج تک محفوظ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں