Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام کا کارکنان کے ہمراہ پیسکو مردان آفس پر دھاوا

مردان(ویب‌ڈیسک)پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام نے کارکنوں سمیت پیسکو مردان آفس پر دھاوا بول دیا ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق آن ڈیوٹی ایس ڈی او پار ہوتی طلحہٰ احمد پر تشدد کرتے ہوئے یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ دھاوا دینے کے ساتھ ساتھ مشتعل افراد نے پیسکو عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کرتے رہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق آن ڈیوٹی ایس ڈی او پارہوتی طلحہٰ احمد پرتشدد کیا ہے۔ مظاہرین کو اکسایا ایس ڈی اوسمیت دیگر پیسکوعملے کو بلڈنگ سے نیچے گرادیں ہیں۔
مزیدپڑھیں:اپریل میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟
واضح رہے مظاہرین نے اپنے علاقہ میں لوڈمنیجمیٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقہ واجبات کی عدم ادائیگی پرہائی لاسز ایریا میں شمار ہوتا ہے، مذکورہ سانحہ کا مقصد شرانگیزی پھیلانے، سیاسی دباؤ کے سوا کچھ نہ تھا۔

سی ای او پیسکو نے ڈی پی او مردان سے قانونی کارروائی کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں