اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔
مزیدپڑھیں :سندھ پولیس میں نئی تاریخ رقم، ایس ایس پی نے اہلکار کو تعویذ گنڈے کے الزام پر سزا دیدی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بجکر 2 منٹ پر شروع ہوگا۔
سورج گرہن رات 11 بج کر 17 منٹ پر عروج ہوگا، جب کہ اختتام 9 اپریل کی رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔
