کے پی کے (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات ملتوی کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے حلف نہ اٹھانے کے معاملے کے باعث صوبائی اسمبلی سے سینیٹ کے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں : سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ جاری ، دیکھیں تفصیل
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر شمشاد خان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔




