Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کا عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے عید الفطر 2024 کے لیے چار دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جو 10 اپریل (بدھ) سے شروع ہوں گی۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں 10 اپریل سے شروع ہوں گی تاہم ان کا دورانیہ اس بات پر ہوگا کہ دفاتر ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرتے ہیں۔

ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے چھٹیاں 12 اپریل تک رہیں گی جب کہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دیتے ہوئے اس موقع پر چار دن کی چھٹیاں دی تھیں۔عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛پنجاب حکومت کابچوں میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے بے نظیر نشونما پروگرام شروع کرنے کا اعلان

عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان 29 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔اس سال چاند نظر آنے کی وجہ سے عید الفطر 10 اپریل یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔عید اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان ایک مہینہ روزے رکھتے ہیں، اور عید کی تقریبات خود پر پابندی کے اس دور کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں