Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

پی آئی اے کا فضائی سفر کیلئے کرایوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو عمرہ زائرین کے لیے ہوائی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا۔

7 سے 11 اپریل کے دوران جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانے والے مسافروں کے لیے ہوائی کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ۔

کرایوں میں 20 فیصد تک کی نمایاں کمی سے عمرہ کی مقدس زیارت کرنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔

دریں اثنا، اکانومی کلاس کو 50،000 روپے کر دیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں:  پاکستان انڈومنٹ فنڈ سکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،پروگرام کیسے حاصل کیا جائے ؟دیکھیں

حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلیئر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام مالی خسارے اور قرضے ختم کر دیے گئے ہیں کیونکہ اسے نجکاری سے قبل ود ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی کلیئرنس کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

حالیہ پیشرفت کے بعد، پی آئی اے ہوابازی کے شعبے میںسرمایہ کاری کا ایک پرکشش موقع بن گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 20 ممالک پر محیط 170 ہفتہ وار پروازیں ہیں جن میں 1.5 لاکھ مسافر پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں