Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی، دیکھیں خبر

اسلام آباد: پاکستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز کے ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے 10,000 روپے کم کر دی ہیں۔

موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ فونز بلکہ پش بٹن فونز بشمول فیچر فونز کی قیمتوں میں بھی 100 روپے سے 500 روپے تک کمی کردی ہے۔

 مزید پڑھیں:  معاشی بدحالی کے باعث گاڑیوں کے بعد موبائل فون کمپنیاں فونز سستے کرنے پر مجبور

موبائل فون کمپنیوں کے سیلز اہداف پورے نہ ہو نے کیوجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بڑی تعداد میں موبائل فونز تیار کیے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کے نرخوں میں نمایاں کمی کر کے اسے مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں