پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو دہشت گرد کہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا پردھاتی تاریں سمگل کرنے کا الزام لگایا، انہوں نے خیبرپختونخوا کا موازنہ اسمگلروں اور دہشت گردوں سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے وفاق کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کی، وفاق سے اختلافات کے باوجود کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی،پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تنقید کے باوجود برداشت کیا، حکومت سازی کے بعد سے وفاق سے پی ٹی آئی کا رویہ مثبت رہا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے فنڈز جاری نہیں ہورہے، خیبرپختونخوا کے فنڈز جاری نہ کرنا وفاق دشمنی ہے۔



