Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اسلام آباد،بنی گالہ میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنی گالہ کے علاقے میں 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا۔

مزیدپڑھیں:کراچی،اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پولیس کانسٹیبل گرفتار

ملزمان 75 لاکھ روپے کی 10گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر اور ساڑھے 3 لاکھ روپے بھی لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللّٰہ حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں