پی ٹی آئی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی جانب سے ججز کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،دیکھیں
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔
سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل صبح 9 بجے ہوگا جس میں نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہوگا۔



