Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کہاں چیلنج کیا گیا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کے معاملے پر ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا۔

کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 28 سے زائد حلقوں کے امیدواروں کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، حفیظ الدین، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کی کامیابی کو چلینج کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کیخلاف برازیل کی سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی
پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، نبیل گبول، سعید غنی، فاروق اعوان، حکیم بلوچ اور دیگر کی کامیابی کو بھی چیلنج کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لیے دو الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔

جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل الگ الگ الیکشن ٹربیونلز انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں