آج ایوان بالا سینیٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔
آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا اور جے یو آئی کے سینیٹرمولانا عبدالواسع نے حلف نہیں اٹھایا۔
پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی رہنما سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر کے برعکس چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر دوپہر 12.30 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔



