Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

حج درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے تین موبائل ایپس متعارف

 

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے کارکردگی اور سہولت کو بڑھانے کے لیےحج کے درخواست گزاروں کے لیے تین موبائل ایپلیکیشنز کا آغاز کیا ہے ۔

پاک حج ایپ:

“پاک حج ایپ” ایک جامع ڈیجیٹل حل کے طور پر ابھری ہے، جو حجاج کرام کو اہم معلومات تک رسائی کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ ویکسینیشن کے تقاضوں سے لے کر پروازوں کے شیڈول اور یہاں تک کہ شکایات درج کرانے کے راستے تک، یہ ایپ حج سے متعلق تمام چیزوں کے لیے ایک رہنماکا کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:   موجودہ مہینے میں صارفین کوکم بلز موصول ہوں گے،ترجمان پاور ڈویژن نے خوشخبری سنا دی

سعودی ویزا بائیو ایپ:

دریں اثنا، “سعودی ویزا بائیو ایپ” بیوروکریٹک طریقہ کار کو بہتر کرنے میں ایک اہم سروس پیش کرتی ہے۔ عازمین حج اب لمبی قطاروں اور انتظامی رکاوٹوں کی پریشانی سے بچ کر اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرانے کو اپنے گھروں میں ہی مکمل کر سکتے ہیں،۔

نسک ایپ:

عازمین سے گزارش ہے کہ وہ اس ایپ کو انسٹال کریں، جو انہیں ریاض الجنۃ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں